نجران اور جیزان میں سعودی اڈوں پر یمنی فوج کے حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i296333-نجران_اور_جیزان_میں_سعودی_اڈوں_پر_یمنی_فوج_کے_حملے
یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے نجران اور جیزان میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • نجران اور جیزان میں سعودی اڈوں پر یمنی فوج کے حملے

یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے نجران اور جیزان میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک یمنی فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ یمن کی فوج اور رضاکارفورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں جیزان کے العقبہ علاقے میں سعودی فوج کے توپخانوں کو میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔
اس ذریعے کے مطابق یمن کی فوج نے نجران میں الخضراء گذرگاہ کے نزدیک عباسہ نامی علاقے میں بھی سعودی جارح فوجیوں کے اڈے  پر حملے کیے ہیں۔
یمن کے صوبہ حجہ میں ایک فوجی ذریعے نے کہا کہ یمن کی رضاکار فورس نے سنیچر کی رات سعودی اتحادی فوجیوں کے جمع ہونے کے مقام پر زلزال یک فائر کیا جو تین سو کیلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے اتوار کو کتاف کے الملیل، الامارہ، الظاہر اور وشحہ نامی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
سعودی جنگی طیاروں نے وشہ نامی علاقے میں الشیخ علی المقضی نامی ایک قبائلی سردار کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی یمنی زخمی ہوگئے ہوئے ہیں۔