یمن میں جارح سعودی فوجیوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i296452-یمن_میں_جارح_سعودی_فوجیوں_کی_ہلاکت
یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سرحدی علاقے میں سعودی عرب کے دو فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
(last modified 2025-11-01T10:23:41+00:00 )
Sep ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • یمن میں جارح سعودی فوجیوں کی ہلاکت

یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سرحدی علاقے میں سعودی عرب کے دو فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کے صوبہ نجران میں الخضرا گذرگاہ کے قریب جارح سعودی فوج کا ایک ٹینک تباہ کردیا جس میں سوار دو سعودی فوجی ہلاک ہوگئے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران میدی کے علاقے میں ایک بڑے حصے کو آزاد کرالیا ہے اس کارروائی میں سعودی عرب کے دسیوں اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے جن میں سوڈانی فوجی بھی شامل ہیں۔
سعودی عرب نے امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیت کا آغاز کیا تھا جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں یمن کی بیشتر شہری تنصیبات بھی تباہ ہوچکی ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں یمنی شہری اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔