شام میں داعش کا نام نہاد وزیر جنگ ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i296779-شام_میں_داعش_کا_نام_نہاد_وزیر_جنگ_ہلاک
مشرقی شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی طیاروں کی بمباری میں درجنوں داعشی ہلاک ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • شام میں داعش کا نام نہاد وزیر جنگ ہلاک

مشرقی شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی طیاروں کی بمباری میں درجنوں داعشی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ماسکو میں روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے مشرقی شام کے شہر دیر الزور میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔اس بمباری میں دہشت گرد گروہ داعش کا خود ساختہ وزیر جنگ گل مراد حلیم اوف، چوالیس دیگر دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا گیا ہے۔گل مراد حلیم اوف کا تعلق وسطی ایشیا کے ملک تاجکستان سے بتایا جاتا ہے۔غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دیرالزور میں روسی بمباری کے نتیجے میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد ابو محمد الشمالی بھی مارا گیا ہے۔ ابومحمد الشمالی، داعش کے لیے دہشت گردوں کی بھرتی اور انہیں تربیتی کیمپوں میں منتقل کرنے کے علاوہ دہشت گردوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کا بھی ذمہ دار تھا۔