شام کے صوبہ ریف حماہ میں داعش کے 180 ٹھکانے تباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i297243-شام_کے_صوبہ_ریف_حماہ_میں_داعش_کے_180_ٹھکانے_تباہ
روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شام کے صوبہ ریف حماہ میں واقع عقیربات میں داعش کے ایک سو اسّی ٹھکانے تباہ کردئےگئے ہیں
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • شام کے صوبہ ریف حماہ میں داعش کے 180 ٹھکانے تباہ

روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شام کے صوبہ ریف حماہ میں واقع عقیربات میں داعش کے ایک سو اسّی ٹھکانے تباہ کردئےگئے ہیں

رشاٹوڈے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ اس آپریشن میں عقیربات میں داعش کی سبھی سپلائی لائنیں کاٹ دی گئی ہیں - شام میں روسی فوج کے کمانڈر نے بھی کہا ہے کہ روسی فضائیہ نے پیر کو عقیربات کے علاقے میں شامی فوج کی مدد کے لئے پچاس سے زائد پروازیں انجام دی ہیں جن میں داعش کے ایک سواسّی ٹھکانے اور تنصیبات تباہ ہوگئیں - شام میں روسی فضائیہ کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ اس وقت اس علاقے میں داعش کے لئے ہتھیار اور دیگر سامان پہنچانے والی سپلائی لائنیں پوری طرح کاٹ دی گئی ہیں -