سعودی اتحادی فوجیوں کے اڈوں پر یمنی فوج کے حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i297925-سعودی_اتحادی_فوجیوں_کے_اڈوں_پر_یمنی_فوج_کے_حملے
یمنی فوج نے صوبہ جوف کے مجمع الحزم نامی علاقے میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو اورگن میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • سعودی اتحادی فوجیوں کے اڈوں پر یمنی فوج کے حملے

یمنی فوج نے صوبہ جوف کے مجمع الحزم نامی علاقے میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو اورگن میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کی کارروائی میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جن میں بعض کمانڈر بھی شامل ہیں۔
ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے شہر خب کے صبرین اور الشعف نامی علاقوں میں جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں کے خلاف کارروائی کی جس میں جارحین کی ہلاکتوں کے ساتھ ہی ان کی ایک فوجی گاڑی بھی جل کر راکھ ہوگئی۔
فوجی ذریعے کے مطابق شہر المتون کے الحراشف علاقے میں سعودی اتحادی فوجیوں کےاڈوں پر بھی یمنی فوج نےدو کیتوشا میزائل فائر کئےاورگولہ باری کی۔ شہر خب کے الخنجر علاقے میں بھی سعودی اتحادی فوجیوں کے ایک گروہ پر گولےداغے گئے۔
یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ مارب کے صرواح علاقے میں ایک کارروائی میں سعودی اتحادی فوج کے ایک کمانڈر سلیمان محمد احمد مخمل اور اس کے ایک ساتھی کو ہلاک کر دیا۔
یمنی فوج کی توپوں نے جنوبی سعودی عرب کے جیزان علاقے کے مغربی مثعن میں سعودی فوجی اڈے پرگولے باری کی۔ یمنی فوج کی توپوں نے عسیر کے حدیقہ الربوعہ اور سبحطل فوجی اڈےکے شمال میں واقع فوجی اڈوں پر بھی گولہ باری کی۔
الضبعہ اور عباسہ نامی فوجی اڈوں اور نجران میں الھجلہ فوجی اڈے اور الحمادہ فوجی کمانڈ سینٹرکو بھی توپوں سے نشانہ بنایاگیا۔
سعودی حکومت ، امریکہ اور کچھ دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کا زمینی، فضائی اور بحری محاصرہ کئے ہوئے ہے جس کا مقصد اس ملک میں ایک کٹھ پتلی حکومت قائم کرنا ہے۔ یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں دسیوں ہزار عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔