دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خاتمے پر تاکید
Sep ۲۰, ۲۰۱۷ ۰۴:۲۰ Asia/Tehran
افغانستان کے صدر نے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے پر تاکید کی ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی نظریں ہمسایہ ممالک پر ہیں کہ ہم سنجیدگی سے مشترکہ طور پرانتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات اٹھاتے ہیں۔
افغان صدر نے پاکستان کے ساتھ مل کر انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے کام کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے پاکستان پر زور دیا کہ وہ سیکورٹی اور قیام امن کے لیے افغانستان سے جامع مذاکرات کرے تاکہ خطے میں خوشحالی آسکے ۔
اشرف غنی نے طالبان کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی نئی افغان پالیسی طالبان کے لیے یہ واضح پیغام ہے کہ وہ جنگ کے میدان میں نہیں جیت سکتے اور ملک میں قیام امن کے لیے انہیں مذاکرات کی میز پرآنا ہی ہوگا ۔
ٹیگس