یمنی فوج کی جوابی کارروائی، دسیوں سعودی اتحادی فوجیوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i299051-یمنی_فوج_کی_جوابی_کارروائی_دسیوں_سعودی_اتحادی_فوجیوں_کی_ہلاکت
سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج کی کارروائی میں دسیوں سعودی پٹھو فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کی جوابی کارروائی، دسیوں سعودی اتحادی فوجیوں کی ہلاکت

سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج کی کارروائی میں دسیوں سعودی پٹھو فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے یمن کے شمالی و جنوبی صوبوں منجملہ الجوف اور لحج میں سعودی عرب کے آلۂ کار فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے دسیوں فوجیوں کو ہلاک و زخمی اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

سعودی آلۂ کار فوجیوں کے یہ ٹھکانے العقبہ اور الخنجر میں تباہ کئے گئے۔ صوبے لحج میں بھی کہبوب کے علاقے میں القمریہ پہاڑی کو نشانہ بنایا گیا جہاں سعودی اتحادی فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

دوسری جانب یمن میں سعودی اتحاد کی سوڈانی ٹاسک فورس کے کمانڈر محمد حمدان حمیدتی نے اس بات کا عتراف کیا ہے کہ سعودی عرب کی سرکردگی میں یمن پر اتحادی افواج کے حملوں اور جارحیت میں چار سو سے زائد فوجی مارے گئے ہیں۔

اس کمانڈر کے مطابق اب تک چار سو بارہ سوڈانی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں چودہ فوجی افسر شامل ہیں۔