نجران میں کئی سعودی اتحادی فوجی ہلاک
Sep ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
یمن کی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی عرب کی الخضراء گذرگاہ کے نزدیک القیادہ پہاڑی پر بمباری کی ہے
العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے نجران علاقے میں ہونے والے اس حملے میں القیادہ پہاڑی پر جارح فوجیوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے اور کئی سعودی اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے- رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی توپوں نے بھی الخضراء گذرگاہ کے نزدیک واقع الملیہ پہاڑی کونشانہ بنایا- درایں اثنا یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ مارب کے ضلع صرواح کے الزغن اور تبۃ المطار علاقوں پرگولہ باری کی-