سعودی اتحاد یمن پرجارحیت کی وجہ سے بلیک لسٹ میں شامل
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i300133-سعودی_اتحاد_یمن_پرجارحیت_کی_وجہ_سے_بلیک_لسٹ_میں_شامل
اقوام متحدہ نے یمن میں عورتوں اور بچوں کی اموات، اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنانے اور نہتے یمنی عوام پر لاکھوں ٹن بارود برسانے پرسعودی اتحاد کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۷:۴۴ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد یمن پرجارحیت کی وجہ سے بلیک لسٹ میں شامل

اقوام متحدہ نے یمن میں عورتوں اور بچوں کی اموات، اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنانے اور نہتے یمنی عوام پر لاکھوں ٹن بارود برسانے پرسعودی اتحاد کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کی جانب سے بچوں پر مـظالم کے حوالے سے سالانہ رپورٹ سلامتی کونسل میں جمع کرائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سال 2016 کے دوران سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے 638 بچوں کو شہید اور زخمی کرنے کے معاملے پر سعودی فوجی اتحاد کو بین الاقوامی ادارے کی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے بچوں کے حوالے سے اپنی 2015 کی سالانہ رپورٹ میں بھی سعودی اتحاد کا نام بلیک لسٹ کیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی دباو میں آکر سعودی اتحاد کا نام اس فہرست سے خارج کر دیا تھا۔ اس وقت کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے اپنے ایک اعترافی بیان میں کہا تھا کہ عرب ممالک کی جانب سے شدید دباؤ اور اقوام متحدہ کو فنڈز کی فراہمی روکنے کی دھمکیوں کے باعث سعودی اتحاد کا نام بلیک لسٹ سے خارج کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی جارحیت میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ یمن کا انفرا اسٹرکچر بھی بری طرح متاثر ہوا ہے اور معاشی طور پر بھی ملک سنگین مسائل کا شکار ہو گیا ہے۔