شامی فوج کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i300293-شامی_فوج_کی_پیش_قدمی_کا_سلسلہ_جاری
شامی فوج مشرقی شہر میادین میں داخل ہو گئی ہے اور اس طرح اس شہر پر قابض دہشت گرد گروہ داعش کے جنگجوؤں کو پسپائی کا سامنا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۵:۴۵ Asia/Tehran
  • شامی فوج کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری

شامی فوج مشرقی شہر میادین میں داخل ہو گئی ہے اور اس طرح اس شہر پر قابض دہشت گرد گروہ داعش کے جنگجوؤں کو پسپائی کا سامنا ہے۔

میادین کو شام میں داعش کے زیر قبضہ اہم اور مرکزی مقامات میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ یہ شہر شام کے تیل پیدا کرنے والے صوبے دیرالزور کے انتظامی علاقے میں شامل ہے۔ اسی صوبے کو داعش کا سکیورٹی اور فوجی مرکز خیال کیا جاتا ہے۔

شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے میادین میں شکست کو داعش کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔

دہشتگرد گروہ داعش  کے خود ساختہ دارالخلافہ الرقہ سے فرار ہونے والے دہشتگردوں کا بڑا ٹھکانہ میادین اور البُو کمال کے شہر سمجھے جاتے ہیں۔