جدہ میں شاہی محل پر حملہ متعدد ہلاک اور زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i300335-جدہ_میں_شاہی_محل_پر_حملہ_متعدد_ہلاک_اور_زخمی
جدہ میں شاہی محل پر حملہ ہوا ہے جس میں دوشاہی گارڈ ہلاک ہوگئے ہیں
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
  • جدہ میں شاہی محل پر حملہ متعدد ہلاک اور زخمی

جدہ میں شاہی محل پر حملہ ہوا ہے جس میں دوشاہی گارڈ ہلاک ہوگئے ہیں

العالم نے خبردی ہے کہ ہفتے کو جدہ میں السلام شاہی محل پر حملہ ہوا ہے جس کے دوران محل کی حفاظت کے لئے تعینات دو شاہی گارڈ ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے- سعودی میڈیا نے خبردی ہے کہ حملے کے دوران ایک مسلح حملہ آور بھی مارا گیا ہے - سعودی سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جس حملہ آور نے جدہ میں سعودی بادشاہ کے محل پر حملہ کیا تھا  وہ اکیلا نہیں تھا اس لئے دیگر حملہ آوروں کو تلاش اور انہیں گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے - جدہ میں السلام محل جس پر ہفتے کو حملہ کیا گیا ہے سعودی بادشاہ کا اہم ترین محل ہے اور اسی محل میں سعودی کابینہ کا اجلاس ہوتا ہے اور اسی میں شاہی دربار بھی لگتا ہے -