جدہ میں شاہی محل پر حملہ متعدد ہلاک اور زخمی
Oct ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
جدہ میں شاہی محل پر حملہ ہوا ہے جس میں دوشاہی گارڈ ہلاک ہوگئے ہیں
العالم نے خبردی ہے کہ ہفتے کو جدہ میں السلام شاہی محل پر حملہ ہوا ہے جس کے دوران محل کی حفاظت کے لئے تعینات دو شاہی گارڈ ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے- سعودی میڈیا نے خبردی ہے کہ حملے کے دوران ایک مسلح حملہ آور بھی مارا گیا ہے - سعودی سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جس حملہ آور نے جدہ میں سعودی بادشاہ کے محل پر حملہ کیا تھا وہ اکیلا نہیں تھا اس لئے دیگر حملہ آوروں کو تلاش اور انہیں گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے - جدہ میں السلام محل جس پر ہفتے کو حملہ کیا گیا ہے سعودی بادشاہ کا اہم ترین محل ہے اور اسی محل میں سعودی کابینہ کا اجلاس ہوتا ہے اور اسی میں شاہی دربار بھی لگتا ہے -
ٹیگس