قاہرہ میں فتح و حماس کے امید افزا مذاکرات
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i300811-قاہرہ_میں_فتح_و_حماس_کے_امید_افزا_مذاکرات
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور تحریک فتح نے ایک مشترکہ بیان میں قاہرہ میں قومی آشتی کے مذاکرات کے پہلے دور کو تعمیری اور امید افزا قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • قاہرہ میں فتح و حماس کے امید افزا مذاکرات

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور تحریک فتح نے ایک مشترکہ بیان میں قاہرہ میں قومی آشتی کے مذاکرات کے پہلے دور کو تعمیری اور امید افزا قرار دیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی دونوں تحریکوں نے قاہرہ میں دس گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد اپنے ایک مشترکہ بیان میں صلح مذاکرات کے پہلے دور کو مثبت قرار دیا اور اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے جانے سے اتفاق کیا۔

وا‍ضح رہے کہ فلسطینی گروہوں میں امن و صلح اور قومی آشتی کی غرض سے قاہرہ مذکرات شروع ہو گئے ہیں جن میں مختلف مسائل و موضوعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور تحریک فتح کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مذاکرات میں امن و صلح سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال ہوا اور ان مذاکرات کا مقصد فلسطینیوں کے مسائل کو حل کرنا اور غزہ کے اقتصادی مسائل میں کمی لانا ہے۔