سعودی فوجی اڈوں پر یمنی فوج کے حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i301443-سعودی_فوجی_اڈوں_پر_یمنی_فوج_کے_حملے
یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے نجران میں سعودی فوجی چھاؤنی کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  •  سعودی فوجی اڈوں پر یمنی فوج کے حملے

یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے نجران میں سعودی فوجی چھاؤنی کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا ہے

العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جیزان علاقے میں یمنی فوج نے المخروق الصغیر اور الفواز چھاؤنیوں اسی طرح رجلا و مستحدث المخروق فوجی اڈوں کومیزائلی حملوں کا نشانہ بنایا- ان حملوں کے نتیجے میں سعودی اتحادکے کئی فوجی ہلاک ہوگئے- یمن کی فوج اور رضاکار فورس کی توپوں نے جنوبی یمن میں صوبہ لحج کے کہبوب علاقے کے مشرق میں جارح سعودی فوجیوں کے اڈے کو بھی نشانہ بنایا- اسی طرح یمنی فوج نے ذباب کے الحریقیہ علاقے میں جارح سعودی اتحادی فوجیوں پر حملے میں توپوں کےگولے داغے- جبکہ سعودی جنگی طیاروں نے یمن کی سرحد پر واقع الشرفہ چھاؤنی پر چار بار بمباری کی - سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے الفازہ علاقے پر بھی شدید بمباری کی- سعودی عرب ، امریکہ کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کرکے اس پر وحشیانہ طریقے سے حملے کر رہا ہے - ان حملوں میں اب تک دسیوں ہزار افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں-