مشرقی افغانستان پر فضائی حملے میں 10 دہشتگرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i301749-مشرقی_افغانستان_پر_فضائی_حملے_میں_10_دہشتگرد_ہلاک
افغان حکام نے مشرقی افغانستان میں داعش کے دس دہشتگردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • مشرقی افغانستان پر فضائی حملے میں 10 دہشتگرد ہلاک

افغان حکام نے مشرقی افغانستان میں داعش کے دس دہشتگردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ ننگرہار میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر فضائی حملے میں  کم سے کم دس دہشتگرد ہلاک ہو گئے-

ہلاک ہونے والوں میں آچین میں اس گروہ کا ایک مقامی سرغنہ ابو طاہر بھی شامل ہے-

افغانستان کی وزارت دفاع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے- افغان فوج، ننگرہار سمیت افغانستان کے مختلف صوبوں میں اب تک داعش کے بعض سرغنوں سمیت سیکڑوں دہشتگردوں کو ہلاک کر چکی ہے- داعش کے زیادہ تر دہشتگرد صوبہ ننگرہار میں ہیں-