افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹرتباہ ایک امریکی ہلاک 6 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i302212-افغانستان_میں_امریکی_ہیلی_کاپٹرتباہ_ایک_امریکی_ہلاک_6_زخمی
افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے ایک امریکی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۹, ۲۰۱۷ ۰۵:۰۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹرتباہ ایک امریکی ہلاک 6 زخمی

افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے ایک امریکی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل نکلسن کا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے لوگر میں کریش ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گیا۔ 

دوسری جانب افغان فورسز نے کہا ہے کہ ڈرون اور فضائی حملوں میں 20 طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ضلع نوبہار میں کیے گئے فضائی حملے میں 14، نوراک کے علاقے میں کیے گئے ڈرون حملے میں 4 اور ضلع ارغنداب میں سیکورٹی چیک پوسٹ  پرحملے میں 2 طالبان مارے گئے۔