سعودی فوجی اہداف پر یمنی فوج کے حملے
Oct ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
یمنی فوج نے سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر کے ظہران علاقے میں ایک فوجی اڈے پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے میزائل یونٹ نے سعودی جارحیت کے جواب میں صوبہ عسیر کے علاقے ظہران کے الجربہ فوجی اڈے پر قاہر ٹو ایم بیلیسٹیک میزائل سے حملہ کیا۔
اتوار کو بھی یمنی فوج نے یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ مفرور صدر منصور ہادی کے عناصر کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیاتھا جبکہ سعودی عرب کے اندر جیزان کے علاقے میں سعودی فوجی اڈے پر کاتیوشا راکٹوں سے حملہ کیا تھا۔
چند روز قبل سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے اپنے جنگ پسندانہ بیان میں کہا تھا کہ یمن پر سعودی عرب کےحملے جاری رہیں گے۔