افغانستان: 35 طالبان ہلاک،20 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i302342-افغانستان_35_طالبان_ہلاک_20_زخمی
افغانستان میں خصوصی سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم طالبان کے کمانڈرز سمیت 35 دہشتگرد ہلاک اور20 زخمی ہوئے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۳۱, ۲۰۱۷ ۰۴:۴۷ Asia/Tehran
  • افغانستان: 35 طالبان ہلاک،20 زخمی

افغانستان میں خصوصی سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم طالبان کے کمانڈرز سمیت 35 دہشتگرد ہلاک اور20 زخمی ہوئے ۔

افغان حکام کے مطابق خوست کے ضلع اسپن گوند، چاوی، پلوچا اور نادر شاہ کوٹ میں افغان فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائی کی۔

آپریشنز میں کالعدم طالبان کے اہم کمانڈروں مقبول داوڑ، الیاس گگل اس کے بھائی مراد علی، محافظ عابد سمیت 12 کمانڈروں سمیت 35 طالبان ہلاک،20 زخمی اور 12 کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے اہم ٹھکانے بھی تباہ کیے۔