یمنی فورسز کی جانب سے سعودی جارحیت کا جواب
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i302653-یمنی_فورسز_کی_جانب_سے_سعودی_جارحیت_کا_جواب
یمنی فورسز نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ملک خالد ایئر پورٹ پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۵, ۲۰۱۷ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • یمنی فورسز کی جانب سے سعودی جارحیت کا جواب

یمنی فورسز نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ملک خالد ایئر پورٹ پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کےمطابق یمنی فورسز نے یمن پرسعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ملک خالد ایئر پورٹ پر بیلسٹک میزائل برکان سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی میزائل نے اپنے ھدف کو بالکل درست نشانہ بنایا ہے۔

سعودی عرب کے ذرائع نے بھی ریاض کے ملک خالد ایئر پورٹ پر میزائل حملے کی تصدیق کی ہے۔