یمنی فوج کے ہاتھوں سعودی اتحاد کے کئی فوجیوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i302995-یمنی_فوج_کے_ہاتھوں_سعودی_اتحاد_کے_کئی_فوجیوں_کی_ہلاکت
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے متعدد فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کے ہاتھوں سعودی اتحاد کے کئی فوجیوں کی ہلاکت

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے متعدد فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار سیکورٹی دستوں نے یمنی علاقوں مآرب، تعز اور حجہ اور اسی طرح سعودی عرب کے علاقے نجران میں کارروائیاں کر کے سعودی اتحاد کے کئی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے تین فوجی صرواح میں اور دو نہم کے علاقے میں ہلاک ہوئے جبکہ حجہ کے علاقے میدی میں پانچ اور چار دیگر تعز کے مختلف علاقوں میں ہلاک ہوئے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے علاقے نجران میں بھی ایک سعودی فوجی کو ہلاک کر دیا۔
دوسری جانب یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ حملوں میں دسیوں یمنی عام شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمنی عوام کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلّت اور ہیضے سمیت مختلف قسم کی بیماریوں کا سامنا ہے۔