عسیر میں سعودی فوجی مرکز پر یمنی فوج کا میزائل حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i303007-عسیر_میں_سعودی_فوجی_مرکز_پر_یمنی_فوج_کا_میزائل_حملہ
یمنی فوج نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں علب گذرگاہ کے قریب سعودی فوجی مرکز پر زلزال دو میزائل سے حملہ کیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
  • عسیر میں سعودی فوجی مرکز پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

یمنی فوج نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں علب گذرگاہ کے قریب سعودی فوجی مرکز پر زلزال دو میزائل سے حملہ کیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کی جانب سے جنوبی سعودی عرب میں واقع عسیر میں الربوعہ کے فوجی مرکز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں سعودی فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔
یمنی فوج نے بارہا اعلان کیا ہے کہ یمن پر جب تک سعودی اتحاد کے حملے اور یمنی عوام خاص طور سے عورتوں اور بچوں کا قتل عام جاری رہے گا، سعودی عرب کے فوجی مراکز پر یمنی فوج کے میزائل حملے بھی جاری رہیں گے۔
یمنی ذرائع‏ کے مطابق یمنی فوج نے سعودی عرب کے نجران علاقے میں الشرفہ فوجی ٹھکانے پر بھی حملہ کیا اور عسیر کے اطراف میں واقع الشیبانی کی پہاڑیوں پر بھی گولہ باری کی۔
جنوبی سعودی عرب میں واقع البیضا کی پہاڑی اور سلاطح پر بھی کئے جانے والے حملے میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صنعا کے مشرق میں واقع علاقے نہم اور ضبوعہ نیز العظیمہ میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کی پیش قدمی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
واضح رہے کہ یمنی عوام کے قتل عام کی غرض سے اس غریب عرب ملک پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی اپنے میزائل حملوں کا دائرہ وسیع کرنا شروع کر دیا ہے۔