شام کے تنازع کا سیاسی حل
Nov ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۴:۳۳ Asia/Tehran
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوغان نے شام کے تنازع کے سیاسی حل کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
روس کے جنوبی شہر سوچی میں پوٹن اور اردوغان کی ملاقات میں شام کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ شام میں سیاسی عمل شروع کرنے کے لئے راہ ہموار ہے۔
روسی صدر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے تحت مذاکرات کے لئے سازگار ماحول بنایا جا رہا ہے، روس، ایران اور ترکی کی کوششوں سے شام میں تشدد میں کمی آئی ہے۔
واضح رہے کہ ترک صدر پیر کے روز سرکاری دورے پر سوچی پہنچے تھے، جہاں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات سوچی میں روسی صدر کی رہائش گاہ پر ہوئی۔
ترکی صدررجب طیب اردوغان روس کے بعد منگل کو کویت اوراس کے بعد قطر جائیں گے۔
ٹیگس