سعودی فوجی اہداف پر یمنی فوج کے حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i303345-سعودی_فوجی_اہداف_پر_یمنی_فوج_کے_حملے
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی اہداف پر یمنی فوج کے حملے

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

صنعا میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران کی الشبکہ چھاؤنی پر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔خبروں کے مطابق اس حملے کے بعد سعودی عرب کے جارح طیاروں نے پانچ بار سے زیادہ مرتبہ الشبکہ اور الشرفہ چھاؤنی کے اردگرد واقع علاقوں پر بمباری کی ہے۔یمنی ذرائع کے مطابق، فوج اور عوامی رضاکار فورس نے الخضرا پاس کے علاقے بوابہ صلہ، صبغہ البیضا اور سلاطح نامی سعودی فوجی اڈوں پر بھی بمباری کی ہے۔ا ن فوجی چھاؤنیوں پر اس وقت یمنی فوج کا کنٹرول ہےیمن کی فوج اور عوامی رضاکاروں نے نجران کے علاقے میں سعودی فوجی کمانڈ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں بھی سعودی فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔