شام کے حوالے سے امریکہ کو شکست
Nov ۱۷, ۲۰۱۷ ۰۶:۱۴ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات سے متعلق قرارداد کو روس نے ایک بار پھر ویٹو کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل میں شام میں کیمیائی حملوں کی انکوائری کی مدت میں توسیع کی قرارداد روس نے ویٹو کردی۔ 11 ممالک نے قرراداد کی حمایت کی جب کہ روس اور بولیویا نے مخالفت میں ووٹ دیا، نیز چین اور مصر نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اقوام متحدہ میں روسی سفیر ویسلے نیبینزیانے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے کی گئی تحقیقات جانبدار ہیں جس کی کسی صورت حمایت نہیں کی جاسکتی
ٹیگس