سعودی اتحاد کے فوجیوں کی ہلاکت
یمن کی سرکاری فوج نے آل سعود کے اتحادی افواج کے حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دسیوں سعودی اتحادی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کر دیا ہے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے مآرب کے شہر صرواح کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کر کے کم از کم پچاس فوجیوں کو ہلاک وزخمی کر دیا ہے۔ یمنی سرکاری کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی صوبے مآرب کے شہر صرواح میں تبہ المطار کے علاقے میں کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد سعودی حمایت یافتہ اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یمنی فوجیوں نے صوبے صنعا کے علاقے نہم کے اطراف میں بھی سعودی اتحادیوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے دسیوں فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اورعوامی رضاکاروں نے السودا کے علاقے میں بھی سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جنوبی یمن کے صوبے البیضا کے شہر قیفہ پر سات بار اور صوبے الحدیدہ کے علاقے الحالی پر تین بار بمباری کی جس سے کئی یمنی شہید و زخمی ہو گئے۔