افغانستان میں داعش گروہ کے دس افراد کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i306577-افغانستان_میں_داعش_گروہ_کے_دس_افراد_کی_ہلاکت
مشرقی افغانستان میں افغان فوج کے آپریشن میں داعش دہشت گرد گروہ کے دس اراکین ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں داعش گروہ کے دس افراد کی ہلاکت

مشرقی افغانستان میں افغان فوج کے آپریشن میں داعش دہشت گرد گروہ کے دس اراکین ہلاک ہو گئے۔

افغان ذرائع‏ کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف افغان فوج کے آپریشن میں اس گروہ کے کم از کم دس اراکین ہلاک اور تیرہ دیگر زخمی ہو گئے۔

افغان فوج نے اس صوبے کے نو قصبوں اور دیہاتوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا۔

دوسری جانب افغان وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افغانستان میں فوج کی فضائی کارروائی میں طالبان گروہ کے بیس افراد ہلاک ہو گئے۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ افغان فضائیہ کے جنگی طیاروں نے صوبے ہلمند کے کئی علاقوں میں طالبان گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

اس بمباری میں طالبان گروہ کے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔