پزشکیان: کوئی ہمیں جنگ سے ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کر سکتا
صدر ایران نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دشمن جنگ کے ذریعے ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کر سکتے، کہا ہے کہ ہم ان کی زور و زبردستی کے مقابلے میں طاقت کے ساتھ ڈٹے رہیں گے اور اس راستے میں عوام کی قوت تحمل بڑھانے اور ان کی تشویش و پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔
سحرنیو/ایران: صدر مسعود پزشکیان نے پیر کو صوبائی گورنروں، بڑے شہروں اور صوبائی دارالحکومتوں کے میئروں کے ساتھ عوام کی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے موضوع پر منعقدہ اجلاس میں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہمیں آج دشمنوں کی جانب سے ملک کے لیے پیدا کیے گئے چیلنجز اور بحران سے عوام کی معیت اور تعاون سے نمٹنا چاہیے، کہا: ہم گفتگو کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی نے حکومت کو اختیارات بھی دیے ہیں۔
انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ جنگ میں کوئی فائدہ نہیں اٹھاتا، واضح کیا: دشمن جنگ کے ذریعے ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کر سکتے، ہم ان کی زور زبردستی کے مقابلے میں طاقت کے ساتھ ڈٹے رہیں گے اور اس راستے میں عوام کی قوت برداشت بڑھانے اور ان کی تشویش و پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔
صدر پزشکیان نے ملک کے اعلی عہدہ دارووں کے درمیان ہم آہنگی اور ساتھ ہی حکام و عوام کے تعاون سے مسائل کے حل اور دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ملک میں تعاون اور ہمدلی کی وجہ سے دشمن جارحیت اور فوجی حملوں کے مقابلے میں ایران کی استقامت سے انگشت بدنداں ہے۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں دشمنوں کی جانب سے ایران اور ہمسایوں کے درمیان سرحدی تعاون کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور پابندیاں عائد کرنے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: دشمن ایران اور ہمسایہ ملکوں کی سرحدیں بند کرنے اور سرحدی تجارت میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہم باہمی تعاون سے دشمنوں کی کوشش اور سازش کو ناکام بنا دیں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel