العوامیہ میں سعودی فوجیوں کے ہاتھوں ایک نوجوان کی شہادت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i307329-العوامیہ_میں_سعودی_فوجیوں_کے_ہاتھوں_ایک_نوجوان_کی_شہادت
سعودی فوجیوں کے ہاتھوں ملک کے مشرقی شہر العوامیہ میں عام شہریوں پر جارحیتوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں ایک اور نوجوان شہید ہو گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • العوامیہ میں سعودی فوجیوں کے ہاتھوں ایک نوجوان کی شہادت

سعودی فوجیوں کے ہاتھوں ملک کے مشرقی شہر العوامیہ میں عام شہریوں پر جارحیتوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں ایک اور نوجوان شہید ہو گیا۔

سعودی عرب کے مشرقی شہر العوامیہ سے موصولہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ سعودی فوجیوں نے سلمان علی سلمان الفرج نامی ایک نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں وہ شہید ہو گیا-

سعودی فوجیوں نے اس نوجوان کو شہید کرنے کے بعد اس کے گھر والوں اور اس کی بیوی کو بھی گرفتار کر لیا- سعودی عرب کے مشرقی شہرالعوامیہ اور مشرقی علاقوں کے دیگر شہر، گذشتہ کئی مہینوں سے فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہو گئے ہیں-

سعودی فوج اور سیکورٹی فورس کے اہلکار، دو ہزار گیارہ سے اب تک العوامیہ کے بہت سے عام شہریوں کو حکومت پر تنقید کرنے کے جرم میں گرفتار کر چکی ہے-

واضح رہے کہ سعودی وزارت داخلہ ہرتھوڑے تھوڑے عرصے کے بعد مشرقی علاقوں پر حملے کرنے کا حکم دیتی رہتی ہے-