دمشق کے جنوب مغربی مضافاتی علاقے میں دہشت گردوں کا محاصرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i307707-دمشق_کے_جنوب_مغربی_مضافاتی_علاقے_میں_دہشت_گردوں_کا_محاصرہ
شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغربی مضافاتی علاقے میں جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • دمشق کے جنوب مغربی مضافاتی علاقے میں دہشت گردوں کا محاصرہ

شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغربی مضافاتی علاقے میں جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا۔

رشیا ٹوڈے کے مطابق شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغربی اہم مضافاتی علاقوں پر اپنا کنٹرول حاصل اور جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کی مدد کا راستہ منقطع کرتے ہوئے ان دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا۔
شامی فوج نے اسی طرح دمشق کے جنوب مغربی مضافاتی علاقے میں دریائے الاعوج کے جنوبی محاذ کے اہم علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔
دوسری جانب مغربی شام میں دہشت گردوں نے حماہ کے مضافاتی علاقوں پر راکٹ حملہ کیا ہے۔ دہشت گرد گروہ شام میں کشیدگی سے عاری علاقے قائم کئے جانے کے سمجھو تے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھبی بھی مختلف علاقوں پر حملہ کردیتے ہیں۔
ایران، روس اور ترکی نے مئی میں آستانہ مذاکرات کے چوتھے دور میں شام سے بحران کا خاتمہ کرنے کے لئے کشیدگی سے عاری علاقوں کے قیام سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔