یمنی فوج نے الخوخہ شہر کو آزاد کرالیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i308329-یمنی_فوج_نے_الخوخہ_شہر_کو_آزاد_کرالیا
یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے ایک غیر معمولی کارروائی انجام دے کر صوبہ الحدیدہ کے شہر الخوخہ کو جارح فوجیوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • یمنی فوج نے الخوخہ شہر کو آزاد کرالیا

یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے ایک غیر معمولی کارروائی انجام دے کر صوبہ الحدیدہ کے شہر الخوخہ کو جارح فوجیوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے

العالم نے خبردی ہے کہ یمنی فوج اور  عوامی رضاکارفورس نے صوبہ الحدیدہ کے شہر الخوخہ کو آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران سعودی عرب کے دسیوں اتحادی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا - یمنی فوج نےالخوخہ شہر کو آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران جارح فوجیوں کی دسیوں گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا ہے -

یمن کے ایک فوجی ذریعے نے بھی بتایا ہے کہ یمن کے جنوبی صوبے البیضا میں سعودی فوج کے اتحادیوں کی پشقدمی کو روک دیاگیا ہے- اس کارروائی میں سعودی فوجیوں اوران کے اتحادیوں کو خاصا نقصان پہنچا -

یمنی فوج نے صوبہ تعز میں بھی سعودی عرب اور اس کی اتحادی فوجوں کے ٹھکانوں پرحملے کرکے ان کی متعدد فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے -