عراقی رضا کار فورس نجباء بیت المقدس کےدفاع کے لئے تیار
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i308513-عراقی_رضا_کار_فورس_نجباء_بیت_المقدس_کےدفاع_کے_لئے_تیار
عراق کی رضا کار اسلامی موومنٹ نجباء نے بیت المقدس کے بارے میں دشمنوں کے بھیانک منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۳۰, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  • عراقی رضا کار فورس نجباء بیت المقدس کےدفاع کے لئے تیار

عراق کی رضا کار اسلامی موومنٹ نجباء نے بیت المقدس کے بارے میں دشمنوں کے بھیانک منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

نجباء سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی رضا کار اسلامی موومنٹ نجباء کے سربراہ اکرم الکعبی نے عراق میں تعینات فلسطینی سفیر احمد عقل سے ملاقات میں بیت المقدس کے بارے میں دشمنوں کے بھیانک منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

اکرم الکعبی نے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بیت المقدس کے دفاع کے لئے بالکل آمادہ ہیں اوربیت المقدس کو تنہا اور صیہونیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیلی سازش کے تحت سامراجی ممالک کا بیت المقدس میں سفارتخانے کھولنے کا اقدام اشتعال انگیز ہے ۔