داعش کی دراندازی کی کوشش ناکام
Jan ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے شام کے ساتھ ملنے والے سرحدی علاقوں میں داعش کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
خبروں کے مطابق داعش کے اٹھارہ خودکش دہشت گردوں کا ٹولہ تل صفوک گزرگاہ کے راستے عراق میں داخل ہونا چاہتا تھا تاہم عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے اس کا قلع قمع کر دیا۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس کے مطابق اس کارروائی میں تمام داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ عراق کی عوامی رضاکار فورس نے باورد سے لدی دو گاڑیوں کو بھی دہشت گردانہ کاروائی سے پہلے تباہ کر دیا۔
ادھر عراق کی عوامی رضاکار فورس کے شمالی سیکٹر کے ترجمان علی الحسینی نے کہا ہے کہ علاقے میں داعش کی باقیات کے صفائے کے لیے مشترکہ آپریشن بدستور جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران داعش کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔
ٹیگس