افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی نقصان کا سبب
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i313357-افغانستان_میں_امریکی_فوج_کی_موجودگی_نقصان_کا_سبب
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان، افغان جنگ کو اپنے مفادات حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۴:۲۵ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی نقصان کا سبب

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان، افغان جنگ کو اپنے مفادات حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکا کی افغانستان میں موجودگی افغانستان کے لیے نقصان دہ نہیں ہونی چاہئیے لیکن موجودہ صورت حال میں افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی نقصان کا سبب بن رہی ہے اور امریکی حکمت عملی ہمیں نقصان پہنچا رہی ہے، امریکا کی موجودگی ہماری مدد نہیں کر رہی، اس صورتحال کو تبدیل کرنا ہے۔

امریکا کو پاکستان کے عوام کے خلاف نہیں خفیہ اداروں کے خلاف پابندیاں لگانی چاہئیں، اس سے ہی فائدہ حاصل ہوگا۔