شام کے علاقے عفرین میں ترکی کا ڈرون طیارہ تباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i313931-شام_کے_علاقے_عفرین_میں_ترکی_کا_ڈرون_طیارہ_تباہ
شام کی کرد ملیشیا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عفرین شہر میں ترکی کا ایک ڈرون طیارہ مارگرایا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  •  شام کے علاقے عفرین میں ترکی کا ڈرون طیارہ تباہ

شام کی کرد ملیشیا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عفرین شہر میں ترکی کا ایک ڈرون طیارہ مارگرایا ہے

لبنان کے المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ شام کی کرد ملیشیا وائی پی جی کے کمانڈر سیبان حمو نے کہا ہے کہ اس کی ملیشیا کی ڈیفنس فورس نے عفرین میں ترکی کا ایک ڈرون طیارہ مارگرایا ہے - مذکورہ کمانڈر نے یہ بھی بتایا ہے کہ عفرین شہر میں کردملیشیا اور شامی فوج کے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے - شام کی کرد ملیشیا کے کمانڈر نے شامی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ عفرین میں شامی فوج کی تعداد بڑھا دے - کرد کمانڈر کا کہنا تھا کہ اگر ترک فوج منبج شہر میں داخل ہونا چاہے گی تو اس کا مقابلہ کیا جائے گا