افغانستان میں فورسز کی کارروائی، 35 دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i314317-افغانستان_میں_فورسز_کی_کارروائی_35_دہشت_گرد_ہلاک
افغانستان کے صوبہ قندہار میں افغان فورسز کی فضائی کارروائیوں میں 35 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۶, ۲۰۱۸ ۰۴:۴۸ Asia/Tehran
  • افغانستان میں فورسز کی کارروائی، 35 دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے صوبہ قندہار میں افغان فورسز کی فضائی کارروائیوں میں 35 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق صوبہ قندہار میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائیاں کی گئیں، ان کارروائیوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 35 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق ضلع نیش میں فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ہتھیار اور گولہ بارود کو تباہ کیا گیا۔ قندہار کے کئی دیہاتوں کو بھی دہشت گردوں سے خالی کرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے کہ جب حالیہ ہفتوں کے دوران افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کئی دھماکے ہوئے جن میں 150 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔