صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی شہید
Mar ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
فلسطین کی وز ارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کے علاقے خان یونس میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فنسطینی کسان شہید ہوا۔
فلسطین میں صیہونی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے ، اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 59 سالہ فلسطینی کسان محمدعطا ابوجامع شہید ہوگیا۔
قدس انتفاضہ کی جاری رپورٹ کے مطابق فروری کے مہینے میں غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے فلسطینی کسانوں اور ماہیگیروں پر 33 مرتبہ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم از کم 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔
در ایں اثناء گزشتہ مہینے صیونی فوجیوں نے 349 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جن میں 62 بچے بھی شامل ہیں۔
ٹیگس