راکٹ حملوں پر افغانستان کا پاکستان سے احتجاج
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i319166-راکٹ_حملوں_پر_افغانستان_کا_پاکستان_سے_احتجاج
حکومت افغانستان نے پاکستانی علاقے سے مبینہ راکٹ حملوں کے بعد کابل میں پاکستان کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
  • راکٹ حملوں پر افغانستان کا پاکستان سے احتجاج

حکومت افغانستان نے پاکستانی علاقے سے مبینہ راکٹ حملوں کے بعد کابل میں پاکستان کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

کابل میں افغان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت پاکستانی علاقے سے مشرقی صوبے کنڑ پر راکٹ حملوں کو مذمت کرتی ہے۔افغان وزارت خارجہ کے بیان میں راکٹ حملوں کو عالمی اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستانی علاقے سے مشرقی افغانستان پر راکٹ حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جسے بند کیے جانے کی ضرورت ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ راکٹ حملوں کے نتیجے میں بہت زیاد مالی نقصانات کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگ علاقے سے کوچ پر مجبور ہو رہے ہیں۔حکومت افغانستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران پاکستانی علاقے سے افغانستان کی جانب سیکڑوں راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔