افغانستان اور پاکستان کے سرحدی فوجیوں کے درمیان جھڑپ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i319278-افغانستان_اور_پاکستان_کے_سرحدی_فوجیوں_کے_درمیان_جھڑپ
افغانستان اور پاکستان کے سرحدی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں سات اہلکار ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • افغانستان اور پاکستان کے سرحدی فوجیوں کے درمیان جھڑپ

افغانستان اور پاکستان کے سرحدی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں سات اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیکا کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹن کے سرحدی علاقے میں ہونے والی اس جھڑپ میں پاکستان کے کم از کم سات فوجی اہلکار ہلاک اور ایک افغان سرحدی فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔
افغان حکام نے دعوی کیا ہے کہ دونوں طرف کے سرحدی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب پاکستانی کے سرحدی سیکورٹی اہلکاروں نے افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقوں پر راکٹ داغے۔
افغانستان کی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں کابل میں پاکستان کے ناظم الامور کو بھی طلب کر لیا۔ افغان ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان سے افغانستان کے علاقوں میں سیکڑوں راکٹ داغے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس قسم کے حملوں کی بنا پر کافی عرصے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی چلی آ رہی ہے۔