2 فلسطینی شہید 14 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i320350-2_فلسطینی_شہید_14_زخمی
فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کل غزہ کی پٹی پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید اور 14 زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۶, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • 2 فلسطینی شہید 14 زخمی

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کل غزہ کی پٹی پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید اور 14 زخمی ہوگئے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدره نے غزہ میں کہا کہ کل غزہ پٹی پرغاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نبیل مروان الخضری اور شادی حمدان الکاشف شہید اور 14 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔

 اطلاعات کے مطابق احتجاجی مظاہروں کا نیا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہو گا جس کے بعد خدشات ہیں کہ اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ آج مظاہروں میں دوبارہ ہزاروں فلسطینی شہریوں کی شرکت کا امکان ہے۔