سعودی جنگی طیاروں کی یمن پروحشیانہ بمباری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i320964-سعودی_جنگی_طیاروں_کی_یمن_پروحشیانہ_بمباری
سعودی عرب کی جانب سے یمن کے نہتے اور مظلوم عوام پر جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۵:۵۸ Asia/Tehran
  • سعودی جنگی طیاروں کی یمن پروحشیانہ بمباری

سعودی عرب کی جانب سے یمن کے نہتے اور مظلوم عوام پر جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ تعز پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں یمن کے مزید4 شہری شہید ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے خدیر علاقہ پر بمباری کی شہداء میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے۔ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

یمن کے محاصرے کے نتیجے میں اس غریب عرب ملک کو دواؤں اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس ملک کے عوام کو مختلف قسم کے امراض کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔