افغانستان اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری کا آغاز
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i320992-افغانستان_اور_پاکستان_کے_تعلقات_میں_بہتری_کا_آغاز
افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • افغانستان اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری کا آغاز

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے  صوبے خوست میں ایک بیان میں کہا کہ کابل اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں مکمل بہتری کے لئے اعتماد کی بحالی کی ضرورت ہے۔گذشتہ جمعے کو پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کابل کا دورہ اور افغانستان کے صدر سے ملاقات کی تھی تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں عدم اعتماد کی دیوار گرانے کا اقدام کیا جائےاس ملاقات میں افغان  صدر نے افغانستان پر پاکستانی علاقوں سے ہونے والے راکٹ حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ صورت حال دونوں ممالک کے حق میں نہیں ہے اور مسئلے کو بات چیت سے حل کئے جانے کی ضرورت ہے۔پاکستان کے وزیر اعظم نے بھی طالبان کے ساتھ صلح سے متعلق افغان صدر کی تجویز کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ افغانستان میں امن، ہی بحران کا واحد راہ حل ہے۔واضح رہے کہ پاکستان و افغانستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن کے بارے میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں اور دونوں ہی ممالک ایک دوسرے پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔