واپسی مارچ پراسرائیلی فوج کا حملہ، 31 فلسطینی زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i322936-واپسی_مارچ_پراسرائیلی_فوج_کا_حملہ_31_فلسطینی_زخمی
فلسطینیوں کے ہفتہ وار پرامن واپسی مارچ پر اسرائیلی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں تیس سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • واپسی مارچ پراسرائیلی فوج کا حملہ، 31 فلسطینی زخمی

فلسطینیوں کے ہفتہ وار پرامن واپسی مارچ پر اسرائیلی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں تیس سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ہزاروں فلسطینیوں نے مسلسل پانچویں ہفتے بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کیا اور مشرقی جبالیہ میں اسرائیل کی جانب سے نصب کردہ آہنی جالیوں کو توڑ ڈالا۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کا حق دیئے جانے اور اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کا سلسلہ بند کرانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ ہفتوں کی طرح اس بار بھی فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر حملہ کیا اور آنسوگیس کے گولے پھینکے جس کی زد میں آکر اکتیس فلسطینی شدید زخمی ہو گئے۔
تیس مارچ سے جاری فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر اسرائیلی فوجیوں کے حملوں اور فا‏‏ئرنگ میں اب تک انتالیس فلسطینی شہید اور ساڑھے چار ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
فلسطینی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار واپسی مارچ کا جاری سلسلہ اسرائیل کی ناجائز حکومت کے قیام کی برسی یعنی چودہ مئی تک جاری رہے گا۔