یمنی عوام سامراجی طاقتوں کے سامنے ہرگز سر نہیں جھکائیں گے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i323058-یمنی_عوام_سامراجی_طاقتوں_کے_سامنے_ہرگز_سر_نہیں_جھکائیں_گے
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ یمنی عوام سامراجی طاقتوں کے سامنے ہرگز سر نہیں جھکائیں گے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۶:۳۶ Asia/Tehran
  •  یمنی عوام سامراجی طاقتوں کے سامنے ہرگز سر نہیں جھکائیں گے

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ یمنی عوام سامراجی طاقتوں کے سامنے ہرگز سر نہیں جھکائیں گے۔

شہید صالح صماد کی آخری رسومات میں شریک ہزاروں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے، محمد علی الحوثی کا کہنا تھا کہ یمن کے عوام سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارت اور اسرائیل جیسے سامراجیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام سربلند تھے اور سر بلند رہیں گے اور اہم شخصیات کو شہید کرکے دشمنوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی جنگی طیاروں کے حملوں اور پروازوں کے باوجود ہزار یمنی شہریوں نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے شہید صدر صالح صماد کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

صالح صماد انیس اپریل کو صوبہ الحدید میں سعودی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری میں شہید ہوگئے تھے۔

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سرحدی شہر جیزان میں واقعے سعودی فوجی اہداف کو بدر میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔