افغانستان:اتحادی افواج کی بمباری 66 ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i324280-افغانستان_اتحادی_افواج_کی_بمباری_66_ہلاک_و_زخمی
افغانستان میں اتحادی افواج کی بمباری میں 42 افراد ہلاک جب کہ 24 زخمی ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۳:۱۸ Asia/Tehran
  • افغانستان:اتحادی افواج کی بمباری 66 ہلاک و زخمی

افغانستان میں اتحادی افواج کی بمباری میں 42 افراد ہلاک جب کہ 24 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق افغانستان میں اتحادی افواج نے فضائی بمباری میں طالبان اور داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 42 جنگجو ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر کو بھی تباہ کردیا گیا۔ فضائی کارروائی افغان نیشنل آرمی، افغان ایئرفورس اور نیٹو افواج نے مشترکہ طور پر کی۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائیوں کے دوران صوبہ ارزگان میں 18، قندہار کے ضلع معروف میں 9، ضلع فریاب میں 3 اور شمالی صوبے زابل میں 10 دہشت گرد مارے گئے جب کے اسلحے اور گولہ بارود کے ذخیرے تباہ کر دیئے گئے۔

واضح رہے کہ طالبان نے ایک ماہ قبل اپنے سالانہ آپریشن ’الخندق‘ میں اتحادی افواج کے ٹھکانوں اور اہلکاروں کو ہدف بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اتحادی فوجوں کی کارروائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔