پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i325122-پاکستان_اور_افغانستان_کے_درمیان_مذاکرات
پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں امن و استحکام کے حوالے سے پاک افغان ایکشن آف پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۲:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات

پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں امن و استحکام کے حوالے سے پاک افغان ایکشن آف پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

پیر کو پاک افغان مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں بتایاگیا کہ افغان ڈپٹی وزیر خارجہ کی سربراہی میں وفد نے پاکستانی سیکرٹری خارجہ کی سربراہی میں ایک وفد سے مذاکرات کیے۔

اعلامیے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن اور یکجہتی کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا جبکہ اسلام آباد میں ہونے والے دو طرفہ مذکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی۔

مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اس پلان آف ایکشن کے تحت دونوں ممالک میں اعتماد بڑھے گا جبکہ پلان آف ایکشن دو طرفہ مسائل کے حل کا اصل میکنزم ہے۔

دونوں ممالک میں دہشت گردی کے خاتمےاور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پلان آف ایکشن پر عمل درآمدپراتفاق کیا گیا ۔

واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گزشتہ ماہ ملاقات کے نتیجے میں دونوں ممالک کے مابین یہ مذاکرات ہوئے ۔