عراق میں پارلیمانی انتخابات صدر الائنس سر فہرست
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i325128-عراق_میں_پارلیمانی_انتخابات_صدر_الائنس_سر_فہرست
عراق کے بعض صوبوں میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے مطابق عراق کی صدر پارٹی سر فہرست ہے جبکہ فتح اور نصر الائنس دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۲:۴۶ Asia/Tehran
  • عراق میں پارلیمانی انتخابات صدر الائنس سر فہرست

عراق کے بعض صوبوں میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے مطابق عراق کی صدر پارٹی سر فہرست ہے جبکہ فتح اور نصر الائنس دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی گروپ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے بعض صوبوں میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے مطابق عراق کی صدر الائنس سر فہرست ہے جبکہ  فتح اور نصر الائنس دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

عراق میں سابق ڈکٹیٹر اور معدوم صدر صدام کی حکومت کے زوال کے بعد عراق میں یہ چوتھے پارلیمانی انتخابات ہیں جبکہ داعش دہشت گرد تنظیم پر غلبہ پانے کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے ہیں۔

عراق کے پارلیمانی انتخابات میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے 7367 امیدواروں نے حصہ لیا  اور عراقی پارلیمنٹ کی 329 نشستوں کے لئے قسمت آزمائی کی۔

عراق کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے اور عراق کے الیکشن کمیشن نے ابھی سرکاری اور حتمی نتائج کا اعلان نہیں کیا ہے۔