افغانستان: دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i325636-افغانستان_دھماکے_میں_مرنے_والوں_کی_تعداد_میں_اضافہ
افغانستان کے شہر جلال آباد کے اسٹیڈیم میں یکے بعد دیگرے ہونے والے کئی دھماکوں میں آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
  • افغانستان: دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

افغانستان کے شہر جلال آباد کے اسٹیڈیم میں یکے بعد دیگرے ہونے والے کئی دھماکوں میں آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

جلال آباد سے آئی آر آئی بی کے نمائندے کے مطابق دھماکے گذشتہ رات اس وقت کیے گئے جب اسٹیڈیم میں مقامی ٹیموں کا کرکٹ میچ  کھیلا جارہا تھا۔ دھماکوں کے وقت اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے۔
 مقامی حکام نے بتایا ہے کہ دھماکوں میں کم سے کم آٹھ افراد جاں بحق اور  پینتالیس زخمی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے  تاہم داعش اور طالبان جیسے دہشت گرد گروہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں سرگرم ہیں۔