عراق کے انتخابات جمہوریت کی فتح اور کامیابی کا مظہر
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i325722-عراق_کے_انتخابات_جمہوریت_کی_فتح_اور_کامیابی_کا_مظہر
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات جمہوریت کی فتح اور کامیابی کا مظہر ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۲:۲۵ Asia/Tehran
  • عراق کے انتخابات جمہوریت کی فتح اور کامیابی کا مظہر

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات جمہوریت کی فتح اور کامیابی کا مظہر ہیں۔

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراق کے پارلیمانی انتخابات میں مردوں اور عورتوں کی آزادانہ شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات جمہوریت کی فتح اور کامیابی کامظہر ہیں۔

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا کہ عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کے زوال کے بعد عراق میں یہ چوتھے پارلیمانی انتخابات ہیں۔

حیدر العبادی نے کہا کہ عراقی شہری اپنے من پسند اتحاد اور پارٹیوں کو رائے دیکر عراق میں جمہوریت کو مضبوط بنارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں جاری مشکلات کا حل جمہوریت کے ذریعہ ہی ممکن ہے ۔

واضح رہے کہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں صدر گروپ نے سب سے زیادہ نشتیں جیتی ہیں۔