فلسطینی طلبا کے نام ایرانی طلبا کا مراسلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i326198-فلسطینی_طلبا_کے_نام_ایرانی_طلبا_کا_مراسلہ
ایران کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے قومی مرکز کے طلبا نے فلسطینی طلبا کے نام ایک مراسلے میں سرزمین فلسطین کے مظلوم عوام کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • فلسطینی طلبا کے نام ایرانی طلبا کا مراسلہ

ایران کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے قومی مرکز کے طلبا نے فلسطینی طلبا کے نام ایک مراسلے میں سرزمین فلسطین کے مظلوم عوام کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے قومی مرکز کے طلبا نے بدھ کے روز اپنے اس مراسلے میں فلسطینی طلبا سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونزم، عالم اسلام میں ایک سرطانی پھوڑا ہے جسے جڑنے ختم کرنے کا واحد راستہ استقامت ، جدوجہد اور خدا پر ایمان و یقین ہے۔

ایران کے ان طلبا نے دنیا کے مسلم طلبا سے فلسطینیوں کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل بھی کی ہے تاکہ اسلامی حکومتیں اور قومیں، مسئلہ فلسطین کو تمام مسائل میں سرفہرست رکھیں۔

اس مراسلے میں تاکید کی گئی ہے کہ صیہونیوں کے خلاف جدوجہد، ایرانی قوم کی اہم آرزو ہے اور جب تک ایرانی عوام ہیں مسئلہ فلسطین زندہ رہے گا۔