یمن پر سعودی اور اماراتی جارحیت میں امریکا اور اسرائیل شریک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i326796-یمن_پر_سعودی_اور_اماراتی_جارحیت_میں_امریکا_اور_اسرائیل_شریک
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب اور متحدہ عرب کی جارحیت کا مقصد پورے یمن پر قبضہ کرنا تھا اور اس کے علاوہ ان کا کوئی بھی مقصد نہیں تھا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی اور اماراتی جارحیت میں امریکا اور اسرائیل شریک

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب اور متحدہ عرب کی جارحیت کا مقصد پورے یمن پر قبضہ کرنا تھا اور اس کے علاوہ ان کا کوئی بھی مقصد نہیں تھا۔

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الدین الحوثی نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمن کے بعض صوبوں میں تکفیری دہشت گردوں کی سرگرمیوں کی حمایت کے لئے اربوں ڈالرخرچ کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی جارحین نے یمن پر جارحیت کے آغاز سے ہی کوشش کی ہے کہ عوام کے درمیان اختلافات اور دشمنی پیدا کریں۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یمن کے المخا علاقے میں امریکی اور صیہونی افسروں کے ساتھ سعودی عرب اور متحدہ عرب کے امارات کے افسران رابطے میں ہیں کہاکہ یمن پر حملوں اور جارحیت میں امریکا اور صیہونی حکومت جارح ملکوں کےساتھ ہیں۔

انہوں نے سعودی عرب اور امریکا  کی جارحیت کے مقابلے کو ایک شرعی اقدام قراردیا اور کہا کہ استقامت اور ثابت قدمی ہی غاصب قوتوں کے مقابلے میں یمنی عوام کی عزت و شرف کا دفاع کرنے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات فلسطینی عوام کے خلاف بھی سازش کررہے ہیں اسی لئے صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو یمن پر حملوں کو سعودی عرب اور اسرائیل کے مشترکہ مفادات کا حصہ سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب یمن کے جنوبی شہر عدن کے باشندوں نے شہر میں متحدہ عرب امارات کی فوجی موجودگی پر احتجاج کیا ہے ۔ سوشل میڈیا میں ایسی تصویریں نشر ہوئی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ یمنی شہری اور مسلح افراد عدن کے المنصورہ علاقے میں ابوظہبی کے ولیعہد شیخ محمد بن زایدکی تصویروں اور پرچم کو آگ لگا رہے ہیں۔

اس درمیان سوشل میڈیا کے صارفین نے ایسی ویڈیو بھی شیئر کی ہیں جس میں یمنی نوجوان عدن میں ایک سرکاری عمارت کی دیوار پر غاصب اماراتی مردہ باد کے نعرے لکھ رہے ہیں۔

یمن کے بعض جنوبی علاقے یمنی فوج کے وہاں سے نکلنے کے بعد سعودی اتحادی افواج اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروہوں کے قبضے میں آگئے ہیں اور اس وقت متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی فوجیں وہاں موجود ہیں۔